: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جموں۔ پاکستانی رینجرز کی فائرنگ میں زخمی ہونیوالا سرحدی بی ایس ایف کا
جوان سشیل کمار شہید ہو گیا۔ پاکستانی رینجروں نے اتوار کو بین الاقوامی
سرحد (آئی بی) کے آر ایس پورہ سیکٹر میں دوسری بار جنگ بندی کی خلاف ورزی
کی تھی جس میں سشیل زخمی ہو گئے تھے۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ
"پاکستانی رینجروں نے سب سے پہلے شام چھ بج کر 20 منٹ پر
چھوٹے ہتھیاروں
سے فائرنگ کی اور رات نو بج کر 45 منٹ پر ہمارے ٹھکانوں پر 82 ایم ایم کے
کچھ مارٹر گولے بھی داغے گئے۔"
پاکستان کی جانب سے فائرنگ کے دوران سشیل کے سینے کے اوپری حصے میں گولی
لگی تھی۔ جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں کل دیر
رات مردہ قرار دے دیا۔ گزشتہ چار دنوں میں فائرنگ کے دوران ہندوستان کے دو
جوان شہید ہوئے ہیں۔